کولمبو (پاک ترک نیوز)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 248رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025کے اہم میچ میں پوری بھارتی ٹیم 247رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی ۔
پاکستان نے بھارت کیخلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔بھارت کی جانب سے ہرلین ڈیول نے 46،ریچا گھوش نے 35جبکہ جمیما روڈیگش نے 32رنز سکور کئے ۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4جبکہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے بھی مینز ٹونٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادویو کی طرح پاکستانی قائد سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ابھی تک ورلڈ کپ کے میچز میں بھارت کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے ۔دونوں ٹیموں 11میگا ایونٹ کے مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں تاہم ہر بار بھارت ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے ۔












