لندن ( پاک ترک نیوز) برطانیہ میں رواں ہفتے فضائی ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں کے لیے بند ہونے کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ ایک رپورٹ میں اس بڑے تعطل کی وجہ فوجی طیارے کی جانب سے نظام میں غلط یا غیر متعلقہ پروازی معلومات داخل کیے جانے کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی قومی فضائی ٹریفک سروس کا نظام منگل کو تقریباً چار گھنٹے تک بند رہا، جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔فضائی ٹریفک کے اس بڑے تعطل سے لاکھوں مسافر متاثر ہوئے اور برطانیہ کے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام شدید متاثر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 10 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک فوجی طیارے کی جانب سے نظام میں ایسی پروازی معلومات درج کی گئیں جنہیں غیر معتبر یا غلط قرار دیا گیا، جس کے بعد فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی پیدا ہوئی۔واقعے کے باعث نہ صرف بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئیں بلکہ متعدد پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔












