بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جنگی طیارے اب انسان کے بغیر اڑیں گے

2 مہینے پہلے
A A
Warplanes will now fly without a human pilot.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جنگ کے میدان میں ایک ایسا انقلاب۔۔۔ جس نے دنیا کو چونکا دیا!اب جنگی طیارہ اڑانے کے لیے شاید انسان کی ضرورت بھی نہ رہے۔۔۔امریکا میں مصنوعی ذہانت نے پہلی مرتبہ ایف 16 جنگی طیارہ کامیابی سے اڑا کر تاریخ رقم کردی۔کیا مستقبل کی جنگیں پائلٹ نہیں بلکہ اے آئی مشینیں لڑیں گی؟

جنگی میدان۔۔۔جہاں ایک لمحے کی غلطی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتی ہے۔لیکن اب اسی میدان میں انسان کا سب سے بڑا حریف کوئی دشمن ملک نہیں۔۔۔بلکہ مصنوعی ذہانت بنتی جا رہی ہے۔امریکی دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈارپا نے اعلان کیا ہے کہ وینم آٹونومی کٹ نامی اے آئی سافٹ ویئر نے پہلی مرتبہ ایف 16 جنگی طیارے کو کامیابی سے اڑایا ہے۔اور سب سے حیران کن بات۔۔۔کاک پٹ میں انسانی پائلٹ موجود تھا۔۔۔لیکن پرواز کے دوران طیارے کو کنٹرول کرنے اور مختلف حربی مشقیں انجام دینے کی ذمہ داری مصنوعی ذہانت نے سنبھالی۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

یعنی۔۔۔پائلٹ انسان تھا، مگر طیارہ اڑا رہی تھی مشین!اے آئی نے نہ صرف طیارے کو کنٹرول کیا بلکہ بدلتی صورتحال کے مطابق فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی دکھائی۔یہ تجربہ اس سوال کو جنم دے رہا ہے کہ اگر ایک مشین جنگی طیارہ اڑا سکتی ہے۔۔۔تو کیا اگلا قدم ایسا جنگی طیارہ ہوگا جس کے کاک پٹ میں کوئی انسان ہی موجود نہ ہو؟امریکی دفاعی حکام کے مطابق مستقبل میں اے آئی پائلٹس، انسانی پائلٹس کے ساتھ مل کر جنگی مشن انجام دے سکتے ہیں۔

اور اگر یہ ٹیکنالوجی مزید آگے بڑھتی ہے۔۔۔تو ایسے مشنز بھی ممکن ہو سکتے ہیں جہاں انسانی پائلٹ کی جان خطرے میں ڈالنے کے بجائے اے آئی سے چلنے والا طیارہ میدانِ جنگ میں بھیجا جائے۔سوچیے۔۔۔آسمان میں ایک جنگی طیارہ۔۔۔کاک پٹ میں کوئی انسان نہیں۔۔۔لیکن طیارہ خود راستہ منتخب کر رہا ہے۔۔۔خطرے کا اندازہ لگا رہا ہے۔۔۔اور دشمن کے مقابلے کے لیے فیصلے کر رہا ہے!یہ صرف ٹیکنالوجی کا تجربہ نہیں۔۔۔بلکہ جنگی ہوابازی کے مستقبل کی ایک جھلک بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اب سوال یہ ہے۔۔۔کیا آنے والی جنگوں میں انسان صرف حکم دے گا۔۔۔ اور جنگ مشینیں لڑیں گی؟کیونکہ مصنوعی ذہانت اب صرف لیبارٹریوں اور کمپیوٹرز تک محدود نہیں رہی۔۔۔یہ آسمان تک پہنچ چکی ہے۔۔۔ اور جنگی طیاروں کی باگ ڈور بھی سنبھالنے لگی ہے!

موضوعات : #fighterjetstechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

Germany refuses to purchase American combat drone
تازہ ترین

جرمنی کا امریکی جنگی ڈرون خریدنے سے انکار

17 اکتوبر , 2026
Drone flight at an altitude of 34,000 feet
تازہ ترین

34ہزار فٹ کی بلندی پر ڈرون کی پرواز

11 اکتوبر , 2026
New center in the UK for drone procurement and control
تازہ ترین

برطانیہ میں ڈرونز کی خریداری اور کنٹرول کے لیے نیا مرکز

9 اکتوبر , 2026
China's first nuclear aircraft carrier rapidly nears completion
تازہ ترین

چین کا پہلا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

7 اکتوبر , 2026
Food will come from the sky, drones will deliver it to your door in just five minutes
تازہ ترین

آسمان سے آئے گا کھانا، ڈرون صرف پانچ منٹ میں آپ کے دروازے پر

6 اکتوبر , 2026
China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
کلاؤڈ فلیئر کا نیا خودکار نظام، اربوں انٹرنیٹ رابطوں کو تیز اور کوانٹم حملوں سے محفوظ بنانے کی کوشش

کلاؤڈ فلیئر کا نیا خودکار نظام، اربوں انٹرنیٹ رابطوں کو تیز اور کوانٹم حملوں سے محفوظ بنانے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔