اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں پاکستان نے کراچی انڈسٹریل پارک میں ایک مخصوص ایکسپورٹ پروسیسنگ زونکے قیام کے لیے ترکیہ کو 1,000 ایکڑ زمین مفت دینے کی پیشکش کی ہے۔
یہ تجویز پہلی بار وزیر اعظم شہباز شریف نے اپریل 2025 میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران پیش کی تھی۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے ایک ہموار اور سازگار ماحول پیدا کرنا، پاکستان کے مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر کے ہدف کی طرف بڑھانا ہے۔
اس منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے حال ہی میں استنبول اور انقرہ کا دو روزہ دورہ کیا۔ وفد نے کراچی میں ای پی زیڈ کے قیام کے لیے ترکی کے حکومتی ہم منصبوں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران، پاکستانی ٹیم نے کراچی کے اسٹریٹجک محل وقوع، ترقی یافتہ انفراسٹرکچر، اور مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کی تفصیلات بیان کیں۔اور ترک حکام اور سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا کہ کراچی انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کرنے والی ترک کمپنیاں خطے میں برآمدات کے لیے مال برداری کی لاگتچار ہزار ڈالر سےسے صرف ایک ہزار ڈالرفی ٹن تک کم کرسکتی ہیں
پاکستانی وفد نے اپنے ترک ہم منصبوں کو کراچی انڈسٹریل پارک کا دورہ کرنے کی دعوت دی جہاں 1000 ایکڑ رقبہ خصوصی طور پر ترکیہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ترک وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔












