بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جیسن گلیسپی پھر پاکستان کرکٹ پر برس پڑے، عاقب جاوید کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا

2 مہینے پہلے
A A
Jason Gillespie has once again lashed out at Pakistan cricket, identifying Aqib Javed as the root cause of the problems.
Share on Facebookwhatsapp

لندن (پاک ترک نیوز )پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر کھل کر بول پڑے ہیں۔جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے اب بھی ان کے ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آئندہ بھی ایسا نہیں کریں گے۔سابق کوچ نے کہا کہ وہ خاموش رہ کر سب کچھ قبول کرسکتے تھے، لیکن یہ ان کی فطرت نہیں۔ "میں یس مین نہیں ہوں، میں خاموش رہ کر تنخواہ گھر لے جا سکتا تھا، مجھے اندازہ تھا کہ چند ماہ میں برطرف کیا جاسکتا ہے۔”

گلیسپی نے کہا کہ وہ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے خلاف کی جانے والی منفی گفتگو سے تنگ آچکے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو قانونی کارروائی کریں گے۔ان کے مطابق پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے اور مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ہی انہیں کئی معاملات کے بارے میں خبردار کردیا گیا تھا۔ وہ پاکستان میں کوچنگ کے غیر مستحکم ماحول سے آگاہ تھے، تاہم ٹیسٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے موقع کو دیکھتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ واپس لانا ان کے مینڈیٹ کا حصہ تھا اور وہ ایسی پچز تیار کرنا چاہتے تھے جو باؤنس اور تیز گیند بازی کو سپورٹ کریں۔گلیسپی کے مطابق عاقب جاوید کی تقرری نے پورا منظرنامہ تبدیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ میں تقریباً ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے، جبکہ سلیکشن کے معاملات میں ان کا کردار بھی ختم ہوگیا تھا۔سابق ہیڈ کوچ نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے پہلی ملاقات ہی میں اپنی بالادستی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور وہ دوسروں کی رائے یا تجاویز قبول نہیں کرتے تھے۔گلیسپی نے کہا کہ چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مزید مضبوط کردیا، جبکہ ایسا ماحول کسی عزت دار شخص کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

انہوں نے عاقب جاوید کی جانب سے ان کے اور گیری کرسٹن کے معاہدوں پر تبصروں کو بھی نامناسب قرار دیا اور کہا کہ دونوں پاکستان میں ٹریننگ کیمپس کے لیے وقت دینے کو تیار تھے۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے کا پورا تجربہ انہیں کوچنگ سے بددل کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی متاثر کر گیا۔انہوں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں سے ملاقات میں انہیں محبت اور احترام محسوس ہوا، جبکہ عاقب جاوید سے مل کر ایسا احساس نہیں ہوا۔

گلیسپی نے پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر اعتماد کریں اور کسی کی ہاں میں ہاں ملانے والے نہ بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے مائیک ہیسن صرف تنخواہ کی خاطر اس معاملے میں نہیں الجھیں گے۔

موضوعات : aaqibjavedgasongallspi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Visits by former cricketers to the National Cricket Academy
تازہ ترین

سابق کرکٹرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے

1 اکتوبر , 2026
Imam-ul-Haq's injury case will be investigated, Aqib Javed takes a strong stand
تازہ ترین

امام الحق کے انجری معاملے پر تحقیقات ہوں گی، عاقب جاوید کا سخت مؤقف

3 ستمبر , 2026
Defeat in the Test series against England Aaqib Javed holds the captain and coach responsible.
تازہ ترین

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست، عاقب جاوید نے کپتان اور کوچ کو ذمہ دار قرار دے دیا

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔