لندن ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں آئینی ترمیم اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے، حافظ نعیم الرحمان
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی۔مریم نواز شریف لندن میں اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔












