ہفتہ , 5 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

3 گھنٹے پہلے
A A
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ (پاک ترک نیوز )چین کی معروف سیمی کنڈکٹر آلات بنانے والی کمپنی Nauraٹیکنالوجی گروپ نے چِپ سازی کے شعبے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چین کے لیے جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

Naura ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تھری ڈی ڈی ریم کی تیاری کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل ایچنگ کا نیا طریقہ تیار کرلیا ہے۔تھری ڈی ڈی ریم کو میموری ٹیکنالوجی کی اگلی نسل قرار دیا جارہا ہے، جس کا مقصد موجودہ میموری چپس میں سیل کی کثافت سے متعلق رکاوٹوں پر قابو پانا ہے۔

آئی ای ای ای جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کمپنی نے تھری ڈی ڈی ریم کے 64 تہوں میں یکساں ایچنگ حاصل کرنے کا طریقہ پیش کیا ہے۔یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ چین کو جدید ای یو وی لیتھوگرافی مشینوں کے حصول پر مغربی پابندیوں کا سامنا ہے۔

ای یو وی ٹیکنالوجی کے ذریعے چپس پر انتہائی باریک سرکٹ پیٹرنز بنائے جاتے ہیں، لیکن پابندیوں کے باعث چینی کمپنیاں چپ سازی میں عمودی یا تھری ڈی ڈیزائن کی طرف زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس نئے عمل میں سلیکان اور سلیکان جرمینیم کی تہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھی جاتی ہیں۔ اس کے بعد سلیکان جرمینیم کی تہوں کو مخصوص طریقے سے ہٹا کر اندرونی سرکٹس اور دیگر حصوں کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے۔

روایتی ایچنگ کے عمل میں کیمیکل قریبی سلیکان تہوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، جبکہ چپ کے نچلے حصے تک کیمیکل کی یکساں رسائی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اس طریقے سے سلیکان کے مقابلے میں سلیکان جرمینیم کی 500 سے ایک سے زیادہ ایچنگ سلیکٹیوٹی حاصل کی گئی ہے۔

موضوعات : 3D RAMbreakthroughchinachips
ShareSend

متعلقہ خبریں

US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
China has achieved a major breakthrough in quantum computing.
تازہ ترین

چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی

4 ستمبر , 2026
Solar power generation in China has surpassed that of coal-fired power plants.
تازہ ترین

چین میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بڑھ گئی

3 ستمبر , 2026
Pakistan decides to increase private sector investment in the second phase of CPEC.
تازہ ترین

پاکستان کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ

3 ستمبر , 2026
Arrival of Chinese-made combat drones in the African country of Chad.
تازہ ترین

افریقی ملک چاڈ میں چینی ساختہ جنگی ڈرونز کی آمد

3 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August....
تازہ ترین

جے۔10سی ای کی خریداری کے لئے چین بنگلہ دیش معاہدے کا حتمی مرحلہ

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔