پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

2 دن پہلے
A A
The growing use of artificial intelligence is an alarm bell for the world.
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار

کسی روک ٹوک اور قاعدے قانون کے بغیر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے جہاں دنیا بھر کی حکومتوں کو چوکنا کر دیا ہے وہیںکمپیوٹر ٹیکنالوجی کی سرکردہ شخصیات نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس ان میں سب سے نمایاں ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ اے آئی پر نمایاں حدود و قیود عائد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بصورتِ دیگر اس سے انسانیت کو پہنچنے والا نقصان اس کے ممکنہ فوائد پر حاوی ہو جائے گا۔

انہوں نےاپنے تازہ مضمون میںلکھا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا ہنگامہ خیز دور آ چکا ہے۔ اور اب ہونے والے فیصلے انتہائی اہم ہیں۔ کیونکہ اے آئی یا تو اب تک ایجاد ہونے والی سب سے بڑی مساوی مواقع فراہم کرنے والی چیز ثابت ہوگی۔ یا پھر ناانصافی کا بدترین ذریعہ بنے گی۔

اگرچہ بل گیٹس مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیش ر فت پر خدشات کا اظہار کرنے والے پہلے ٹیکنالوجی رہنما نہیں ہیں۔ تاہم ان کا مضمون کچھ اے آئی ماڈلز کے اقدامات اور ملازمتوں کے ممکنہ خاتمے کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ جبکہ اے آئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور سبقت لے جانےکے لیےاندھادھند کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ صدی میں پرسنل کمپیوٹر کے انقلاب کے دوران ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہونے والے بل گیٹس کا ماننا ہے کہ اے آئی سے آنے والا نیا تکنیکی انقلاب معاشرے کے لیے کہیں زیادہ بڑی تبدیلیوں اور سب کچھ درہم برہم کرنے کا باعث بنے گا۔چنانچہ بہترین حالات میں بھی اے آئی کے اس نئے دور میں منتقلی انسانی تاریخ کے ہنگامہ خیز ترین ادوار میں سے ایک ہوگی۔اور انہیں ایسے کوئی شواہد نظر نہیں آتے کہ ہم اس ٹیکنالوجی کے چیلنجوں کا مناسب طریقے سے سامنا کر رہے ہوں۔اور نہ ہی اے آئی کے دور میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے کوئی منصوبہ موجود ہے۔

تقریباً سبھی ٹیکنالوجی رہنماؤں کا خیال ہے کہ اے آئی زراعت اور طب جیسے شعبوں میں زبردست فوائد فراہم کر سکتی ہے۔ اور اسکی مدد سے بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں اہم پیش رفت ممکن ہے۔مگر اس ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑے خطرات بھی وابستہ ہیں۔ جیسے بڑے پیمانے پر بے روزگاری، بچوں کی تعلیمی اور سماجی نشوونما کو نقصان پہنچنا، مجرموں اور برے عناصرکی جانب سےاے آئی کا استعمال یا خود مصنوعی ذہانت کا اپنے بل پر فیصلے کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جیسے جیسے موجودہ اے اآئی ماڈلز زیادہ طاقتور ہوتے جائیں گے۔اندیشہ ہے کہ وہ ہمارے مفادات کے خلاف کام کرنے لگیں اور ہم ان پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھیں۔اسی لئے ان سنگین خطرات پر جلد قابو پانا ضروری ہے۔

بل گیٹس سمیت دیگرکا کہنا ہے کہ عالمی سطح پراے آئی کی پیش رفت کی رفتار کو کم کرنے کا کوئی قابلِ عمل منصوبہ ہو تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ تاہم لگتا ہے کہ ایسا ہونے والا نہیں۔ جغرافیائی سیاسی اور معاشی محرکات اس قدر شدید ہیں کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو پوری رفتار سے آگے بڑھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

ماہرین کی رائے ہے کہ اے آئی ماڈلز ان کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے انتہائی طاقتور ہو گئے ہیں۔ اوراب یہ ماڈلز سائی بر حملوں، حیاتیاتی دہشت گردی (بائیو ٹیررازم) اور نفسیاتی و سماجی خطرات کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جن معیارات کی بنیاد پر ہم ان ماڈلز کا جائزہ لیتے ہیں اور نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ وہ درحقیقت سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔

موضوعات : #aicomputertechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
Federal Minister for Science and Technology's absence from National Assembly session angers Speaker
تازہ ترین

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت، اسپیکر برہم

21 اگست , 2026
کیا اے آئی فنکاروں کو بے روزگار کر دے گا؟
تازہ ترین

کیا اے آئی فنکاروں کو بے روزگار کر دے گا؟

20 اگست , 2026
Major breakthrough in China's space technology rocket booster successfully landed back on Earth.
تازہ ترین

چین کی خلائی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی، راکٹ بوسٹر کامیابی سے زمین پر اتار لیا

20 اگست , 2026
Exploring the Caves of Saturn's Moon Titan NASA's Revolutionary Aerial Robot Project...
تازہ ترین

چین میں نایاب ارضی دھاتوں کی جانچ کی اہم ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت

19 اگست , 2026
Turkey develops advanced infrared technology that will change the map of war
تازہ ترین

ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

8 اگست , 2026
اگلی خبر
There will be no compromise on law and order in Punjab Maryam Nawaz.

پنجاب کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔