جمعہ , 21 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیا اے آئی فنکاروں کو بے روزگار کر دے گا؟

15 گھنٹے پہلے
A A
کیا اے آئی فنکاروں کو بے روزگار کر دے گا؟
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) ایک وقت تھا جب تصویر بنانے کے لیے فنکار کی انگلیاں برش تھامتی تھیں۔۔۔ آج صرف چند الفاظ لکھیں اور مصنوعی ذہانت چند سیکنڈز میں شاہکار تخلیق کر دیتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے۔۔۔ کیا آرٹ کا مستقبل خطرے میں ہے؟ کیا اے آئی فنکاروں سے ان کا روزگار چھین لے گا؟ یا پھر یہ ٹیکنالوجی فنکاروں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے؟مصنوعی ذہانت۔۔۔ یعنی اے آئی۔۔۔ نے تخلیقی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اب تصویر ہو، لوگو ہو، اشتہار ہو، تھمب نیل ہو یا فلم کا منظر۔۔۔ چند الفاظ لکھیں اور اے آئی چند لمحوں میں اسے تیار کردیتی ہے۔جو کام کبھی گھنٹوں، دنوں بلکہ ہفتوں میں مکمل ہوتا تھا۔۔۔ اب وہ چند منٹوں میں ممکن ہے۔اور یہی وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر کے فنکاروں کے ذہن میں ایک سوال گردش کررہا ہے۔۔اگر مشین انسان جیسا آرٹ بنا سکتی ہے تو پھر انسان کو آرٹ بنانے کی ضرورت کیوں پڑے گی؟

ڈیجیٹل آرٹسٹ، گرافک ڈیزائنرز، السٹریٹرز، فوٹوگرافرز اور دیگر تخلیق کاروں کو خدشہ ہے کہ آنے والے وقت میں ان کے روایتی کام کی مانگ کم ہوسکتی ہے۔لیکن کہانی کا دوسرا رخ بھی ہے۔اے آئی صرف فنکار کا مقابل نہیں۔۔۔ فنکار کا طاقتور ترین اوزار بھی بن سکتی ہے۔ایک فنکار اے آئی کی مدد سے سیکڑوں آئیڈیاز آزما سکتا ہے، مختلف انداز دیکھ سکتا ہے، ابتدائی خاکہ چند لمحوں میں تیار کرسکتا ہے اور پھر اپنی تخلیقی صلاحیت سے اسے منفرد شکل دے سکتا ہے۔یعنی مستقبل شاید اے آئی بمقابلہ انسان کا نہیں بلکہ اے آئی پلس انسان کا ہے۔مشین رفتار دے سکتی ہے۔۔۔لیکن خیال؟

یہ بھی پڑھیں: فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کی دوڑ

احساس؟تجربہ؟ اور وہ کہانی جو کسی فن پارے کے پیچھے چھپی ہوتی ہے۔۔۔؟یہاں آج بھی انسان سب سے آگے ہے۔ایک اے آئی کو کہیں کہ اداس ماں کی تصویر بناؤ۔۔۔ وہ تصویر بنا دے گی۔لیکن ایک فنکار جس نے ماں کی جدائی دیکھی ہو۔۔۔ اس درد کو کس طرح رنگوں میں اتارے گا، یہ صرف ٹیکنالوجی طے نہیں کرسکتی۔کیونکہ آرٹ صرف تصویر نہیں۔۔۔ احساس کا اظہار بھی ہے۔تاہم خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ جس کام کے لیے پہلے پانچ افراد درکار ہوتے تھے، ممکن ہے مستقبل میں ایک شخص اے آئی کی مدد سے وہی کام انجام دے دے۔یعنی اے آئی کچھ ملازمتیں ختم کرسکتی ہے۔۔۔لیکن ساتھ ہی نئے شعبے بھی پیدا کرسکتی ہے۔

اے آئی آرٹ ڈائریکٹر، پرامپٹ ڈیزائنر، اے آئی ایڈیٹر اور انسان و اے آئی کے درمیان تخلیقی رابطہ قائم کرنے والے نئے کردار سامنے آ رہے ہیں۔اصل مقابلہ شاید فنکار اور اے آئی کے درمیان نہیں۔۔۔بلکہ اے آئی استعمال کرنے والے فنکار اور اے آئی استعمال نہ کرنے والے فنکار کے درمیان ہونے والا ہے۔جو فنکار ٹیکنالوجی کو سمجھ لے گا، وہ شاید زیادہ تیزی سے کام کرے گا۔۔۔اور جو اسے نظرانداز کرے گا، اس کے لیے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔

تو کیا اے آئی آرٹ ختم کردے گا؟شاید نہیں۔۔۔ لیکن اے آئی آرٹ بنانے کا طریقہ ضرور بدل دے گا۔ برش شاید ہاتھ میں رہے یا نہ رہے۔۔لیکن تخلیق کا خواب انسان کے اندر ہی رہے گا۔کیونکہ مشین تصویر بنا سکتی ہے۔۔۔مگر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کون لکھے گا؟ فی الحال جواب ہے۔۔۔ انسان۔

موضوعات : #aiartist
ShareSend

متعلقہ خبریں

The race for artificial intelligence in the military sector
تازہ ترین

فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کی دوڑ

29 جولائی , 2026
Did AI save millions of date palms from destruction Astonishing technology has been revealed.
تازہ ترین

اے آئی نے لاکھوں کھجور کے درخت تباہی سے بچا لیے؟ حیران کن ٹیکنالوجی سامنے آگئی

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
Turkish Foreign Minister invites Pakistan to attend Istanbul meeting, Ishaq Dar backs up

ترکیہ کے وزیر خارجہ کی پاکستان کو استنبول میں اجلاس میں شرکت کی دعوت،اسحاق ڈار نے حامی بھر لی

یہ بھی پڑھیں

پٹرول 27پیسے ،ڈیزل ایک روپیہ 64پیسے فی لٹر مہنگا

20 اگست , 2026
چین کی ایران پر نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین کی ایران پر نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت

20 اگست , 2026
امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تعینات

امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تعینات

20 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی کی آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا امکان

بانی پی ٹی آئی کی آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا امکان

20 اگست , 2026
گوجرانوالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار

گوجرانوالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار

20 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔