جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین میں نایاب ارضی دھاتوں کی جانچ کی اہم ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت

2 مہینے پہلے
A A
Exploring the Caves of Saturn's Moon Titan NASA's Revolutionary Aerial Robot Project...
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نے نایاب ارضی دھاتوں کی جانچ کی اہم ٹیکنالوجی میں نمایاں پیشرفت حاصل کرلی ہے، جس سے اعلیٰ معیار کی نایاب ارضی دھاتوں میں موجود معمولی نجاستوں کی زیادہ درست اور تیز رفتار پیمائش ممکن ہوگئی ہے۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نیوز کے مطابق چین نے انڈکٹولی کپلڈ پلازما ٹینڈم ماس اسپیکٹرو میٹری طریقہ کار تیار کیا ہے، جس کے ذریعے اعلیٰ خالص نایاب ارضی دھاتوں میں نجاست کی مقدار براہ راست معلوم کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی نے روایتی طریقوں کی خامیوں پر قابو پالیا ہے، جن میں پہلے سے دھاتی اجزا کو الگ کرنے کی ضرورت اور زیادہ حدِ تشخیص شامل تھی۔ نئی ٹیکنالوجی زیادہ حساسیت، درستگی اور تیز رفتار جانچ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چینی حکام کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کو نایاب ارضی دھاتیں تیار کرنے والے ادارے اور ٹیسٹنگ مراکز بڑے پیمانے پر استعمال کررہے ہیں، جس سے مصنوعات کا معیار اور خالص پن بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں دنیا کا بلند ترین سولر تھرمل پاور پلانٹ، 15 ہزار 927 آئینے نصب

رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے ٹیسٹنگ اداروں کی کارکردگی اور درستگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے مارکیٹ نگرانی کے لیے زیادہ قابلِ اعتماد معلومات دستیاب ہورہی ہیں۔چین کی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نایاب ارضی مصنوعات کی جانچ اور ٹریس ایبلٹی کی لیبارٹری نے یہ اہم پیشرفت حاصل کی ہے۔ تحقیقی ٹیم نے نمونوں کی ابتدائی تیاری اور آلات کی درستگی جانچنے سمیت دیگر شعبوں میں بھی نئی تکنیکیں تیار کی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چین نے جولائی 2026 میں 4 ہزار 223.5 ٹن نایاب ارضی دھاتیں برآمد کیں، جبکہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی برآمدات 34 ہزار 706.3 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہیں۔چین نے جولائی میں 9 ہزار 451.3 ٹن نایاب ارضی دھاتیں درآمد کیں، جبکہ پہلے 7 ماہ میں مجموعی درآمدات 63 ہزار 323 ٹن رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کمی ظاہر کرتی ہیں۔

موضوعات : #chinaearthtechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's first nuclear aircraft carrier rapidly nears completion
تازہ ترین

چین کا پہلا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

7 اکتوبر , 2026
Food will come from the sky, drones will deliver it to your door in just five minutes
تازہ ترین

آسمان سے آئے گا کھانا، ڈرون صرف پانچ منٹ میں آپ کے دروازے پر

6 اکتوبر , 2026
China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
Warplanes will now fly without a human pilot.
تازہ ترین

جنگی طیارے اب انسان کے بغیر اڑیں گے

9 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Gulf countries plan to increase overseas oil reserves due to the war involving Iran.

ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک کا بیرونِ ملک تیل کے ذخائر بڑھانے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔