بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

2 دن پہلے
A A
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کی معروف الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی کے منافع میں پانچ سہ ماہی بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوگیا، جس کی بڑی وجہ بیرونِ ملک فروخت میں نمایاں تیزی کو قرار دیا جارہا ہے۔

بی وائی ڈی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیرونِ ملک آمدنی 34 فیصد بڑھ کر 181.3 ارب یوآن ہوگئی، جو کمپنی کی مجموعی آمدنی کا تقریباً 53 فیصد ہے۔اس کے برعکس گریٹر چائنا میں کمپنی کی آمدنی میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ چین میں گاڑیوں کی فروخت طویل عرصے سے دباؤ کا شکار ہے۔چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں چین میں مجموعی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 21 فیصد کمی ہوئی۔قیمتوں میں مسلسل کمی اور مقامی کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث کار ساز کمپنیوں کی ملکی آمدنی متاثر ہورہی ہے۔

چینی کمپنیوں کے درمیان ژیاؤمی اور ایکس پینگ سمیت کئی نئے اور تیزی سے ترقی کرنے والے حریف بی وائی ڈی کے لیے سخت مقابلہ بن چکے ہیں۔بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ چینی آٹو انڈسٹری اس وقت ایسی صورتحال سے گزر رہی ہے جس میں ملکی طلب کمزور جبکہ برآمدات مضبوط ہورہی ہیں۔

چین کی مشکل مقامی مارکیٹ کے برعکس بیرونِ ملک چینی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جولائی میں چین سے مسافر گاڑیوں کی مجموعی بیرونِ ملک فروخت میں 88 فیصد اضافہ ہوا۔بعض ممالک میں چینی کمپنیوں کو اپنی گاڑیاں مقامی مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے، اس کے باوجود یہ گاڑیاں مقامی حریفوں کے مقابلے میں نسبتاً سستی رہتی ہیں۔مثال کے طور پر بی وائی ڈی کی سیل یو پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی کی جرمنی میں ابتدائی قیمت تقریباً 39 ہزار 900 یورو ہے، جو چین میں اس کے مساوی ماڈل کی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

تاہم عالمی مارکیٹ میں بی وائی ڈی اور دیگر چینی کار ساز کمپنیوں کے لیے مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔امریکی مارکیٹ چینی کار سازوں کے لیے تقریباً بند ہوچکی ہے، جبکہ یورپی یونین میں چینی ہائبرڈ گاڑیوں پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین پہلے ہی اضافی محصولات عائد کرچکی ہے، جبکہ برازیل اور میکسیکو سمیت بعض دیگر ممالک نے بھی چینی درآمدات پر محصولات نافذ کیے ہیں۔ان حالات کے پیش نظر بی وائی ڈی نے ان مارکیٹوں میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں اس کی فروخت زیادہ ہے۔یورپ میں بی وائی ڈی کا ہنگری میں فیکٹری کا منصوبہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ فیکٹری کی پیداوار شروع ہونے کی تاریخ اب 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک مؤخر کردی گئی ہے، جو ابتدائی منصوبے سے تقریباً ایک سال تاخیر ہے۔دوسری جانب بی وائی ڈی نے جاپان کی مشکل آٹو مارکیٹ میں بھی قدم مضبوط کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

کمپنی نے جاپان کی تنگ سڑکوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی راکّو کی فروخت شروع کردی ہے۔

موضوعات : #chinabydtechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
China has rejected the new US economic sanctions imposed on Iran.
تازہ ترین

چین نے ایران پر عائد نئی امریکی اقتصادی پابندیاں مسترد کر دیں

25 اگست , 2026
Chinese humanoid robot breaks Usain Bolt's 100m world record, completing the run in 9.39 seconds.
تازہ ترین

چینی ہیومنائیڈ روبوٹ نے یوسین بولٹ کا 100 میٹر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 9.39 سیکنڈ میں دوڑ مکمل

25 اگست , 2026
China's new nuclear aircraft carrier rapidly approaching completion
تازہ ترین

چین کا نیا ایٹمی طیارہ بردار بحری جہاز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

24 اگست , 2026
اگلی خبر
Supreme Court Uzma Khan's plea for an urgent hearing regarding the transfer of the PTI founder to the hospital has been rejected.

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

1 ستمبر , 2026
وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

1 ستمبر , 2026
حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

1 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
A tiny 128-square-foot mobile home

128مربع فٹ کا ننھا موبائل گھر

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔