جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انڈونیشیا مسلم ممالک میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

2 ہفتے پہلے
A A
Indonesia's first aircraft carrier departs from Italy; to join the naval fleet in September.
Share on Facebookwhatsapp

جکارتہ ( پاک ترک نیوز) انڈونیشیا مسلم دنیا میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کا پہلا ایئرکرافٹ کیریئر اٹلی سے انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوگیا۔ سابق اطالوی بحریہ کا جنگی جہاز جوزپے گیری بالڈی 20 روز سے زائد کا سفر طے کرکے ستمبر کے وسط میں انڈونیشیا پہنچے گا، جہاں اسے باقاعدہ طور پر انڈونیشین بحریہ میں شامل کرکے کے آر آئی گاجہ مادا کا نام دیا جائے گا۔انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد علی کے مطابق جہاز کے 15 سے 20 ستمبر کے درمیان انڈونیشیا پہنچنے کا امکان ہے۔ سفر کے دوران جہاز اطالوی پرچم تلے ہی روانہ رہے گا اور اطالوی بحریہ کے جنگی جہاز بھی اس کے ہمراہ ہوں گے۔ جہاز سوئز کینال اور بحیرۂ احمر سے گزر کر انڈونیشیا پہنچے گا۔

تقریباً 13 ہزار 850 ٹن وزن رکھنے والا جوزپے گیری بالڈی 1985 میں اطالوی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر اسے ہیلی کاپٹر کروزر کے طور پر استعمال کیا گیا، بعد میں اسے ایئرکرافٹ کیریئر کے طور پر تبدیل کیا گیا اور اس پر اے وی-8 بی ہیریئر جنگی طیارے بھی آپریٹ کیے گئے۔انڈونیشیا نے یہ جہاز روایتی تجارتی خریداری کے بجائے حکومتی سطح پر گرانٹ کے انتظام کے تحت حاصل کیا ہے۔ جکارتہ کا منصوبہ ہے کہ اسے بنیادی طور پر ہیلی کاپٹروں کے لیے متحرک بحری ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جس پر بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کے ہیلی کاپٹر آپریٹ کرسکیں گے۔

کے آر آئی گاجہ مادا کو سمندری نگرانی، نقل و حمل، رسد، سرچ اینڈ ریسکیو، قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیوں اور ممکنہ طور پر آبدوز شکن آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ ہزاروں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا کے لیے یہ صلاحیت خاص اہمیت رکھتی ہے۔انڈونیشین بحریہ نے جہاز کی آمد سے قبل پائلٹس اور ڈیک عملے کی تربیت کے لیے جوآندا نیول ایئر اسٹیشن پر طیارہ بردار بحری جہاز کے ڈیک کا نقشہ بھی تیار کیا ہے تاکہ عملے کو جہاز پر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی نقل و حرکت سے متعلق تربیت دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز میں کون سب سے آگے؟

انڈونیشیا مستقبل میں جہاز کو ڈرونز کے لیے بھی استعمال کرنے پر غور کرسکتا ہے۔ انڈونیشیا پہلے ہی ترکی کے ساختہ بیرقدار ٹی بی تھری ڈرونز حاصل کرچکا ہے، جو بحری جہازوں کے ڈیک سے آپریشن کی صلاحیت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق انڈونیشیا کے لیے یہ پیش رفت خطے میں اس کی بحری صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔ جنوبی بحیرۂ چین کے قریب انڈونیشیا کی اسٹریٹجک پوزیشن اور چین کے ساتھ سمندری حدود کے تنازعات کے تناظر میں نیا بحری جہاز نگرانی اور بحری سلامتی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

انڈونیشین بحریہ کے مطابق جہاز کے لیے لامپونگ میں نیا اڈہ بھی تیار کیا جا رہا ہے، جو جہاز کی آمد کے وقت مکمل ہونے کی توقع ہے۔ 25 ستمبر کو پرچم کشائی اور کمیشننگ کی تقریب کے بعد جوزپے گیری بالڈی باضابطہ طور پر انڈونیشیا کا جنگی جہاز بن جائے گا اور اسے کے آر آئی گاجہ مادا کا نام دیا جائے گا۔انڈونیشیا کے پہلے ایئرکرافٹ کیریئر کو اکتوبر میں انڈونیشین نیشنل ڈیفنس فورسز کی 81ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شامل کیا جائے گا۔

موضوعات : #aircraftcarrierindonesia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Which is the most powerful aircraft carrier in the world
تازہ ترین

دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز میں کون سب سے آگے؟

27 اگست , 2026
انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ
تازہ ترین

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ

15 اگست , 2026
Preparations to deliver South Korea's KF-21 Borama prototype aircraft to Indonesia
تازہ ترین

جنوبی کوریا کے KF-21 بورامے کے پروٹو ٹائپ طیارے کی انڈونیشیا کو فراہم کرنے کی تیاریاں

11 جون , 2026
Helicopter crashes in Indonesia, 8 dead
تازہ ترین

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 8 افراد ہلاک

17 اپریل , 2026
پاکستان اور انڈونیشیا بڑے دفاعی معاہدے کے قریب
اہم ترین 3

پاکستان اور انڈونیشیا بڑے دفاعی معاہدے کے قریب

14 جنوری , 2026
انڈونیشیا کے صدر کی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا اعادہ
تازہ ترین

انڈونیشیا کے صدر کی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا اعادہ

9 دسمبر , 2025
اگلی خبر
Punjab Decision taken to launch a school meal program worth Rs 6.87 billion, providing students with milk three days a week and biscuits one day a week.

پنجاب :اسکولوں میں طلبا کو 3دن دودھ ،ایک دن بسکٹ ، 6 ارب 87 کروڑ روپے کا اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔