جمعرات , 27 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان تنازعات کو عدالتوں سے باہر طے کرنے کے لیے او آئی سی کے اے ڈی آر فورم میں شامل

3 گھنٹے پہلے
A A
Pakistan joins OIC's ADR forum to resolve disputes outside the courts.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے او آئی سی کے تنازعات طے کرنے والے فورم اے ڈی آرمیں شرکت اختیار کر لی ہے تاکہ تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ تجارتی و دیگر تنازعات کو روایتی عدالتوں میں لے جانے سے پہلے ہی باہمی مشاورت اور سفارتی کاری سے حل کیا جا سکے۔پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر لمبی عدالتی کارروائیوں کے بجائے تنازعات کے خاتمے کے متبادل طریقوں کو اختیار کرے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اس طرح کا تعاون بین الاقوامی روابط کو پختہ کرے گا۔اور یہ طریقہ کار ثالثی کے مروجہ بین الاقومی طریقے کے بھی قریب تر ہے۔ان کا یہ بیان پاکستان اور آر بٹریشن سنٹر اور او آئی سی کے درمیان طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے بعد سامنے آیا ہے۔تنازعات طے کرنے کے متبادل فورم اے ڈی آر تجارت سے متعلق اجتماعی اور انفرادی تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک ایسا میکانزم فراہم کرتا ہے جو بین الاقوامی سطح پرعدالتی چکروں میں الجھنے کی بجائے ثالثی کےذریعےسے تنازعات کا خاتمہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال اور تبت میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، 165 افراد جاں بحق

یہ طریقہ کاربین الاقوامی تجارتی امور میں بطور خاص اہم اور زیادہ قابل بھروسہ ہے۔ پاکستان اس طریقہ کار کا پھیلاؤ کر رہا ہے۔ تاکہ عدالتوں کے سامنے تنازعے لے جانے سے پہلے ہی طے ہو جائیں۔ حکومت پاکستان کے مطابق اس طرح تنازعات ہفتوں میں اور کم اخراجات کےساتھ طے ہو سکتے ہیں۔مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور اے ڈی آر پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کریں گے۔متعلقہ موضوعات پر معلومات اور مطبوعات کا تبادلہ کریں گے ، نیز اپنی متعلقہ ٹیموں کی اہلیت کو مزید بڑھانے کے لیے بھی مل جل کر سیمینار اور کانفرنس منعقد کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ ثالثی کے دائرے کو بڑھائے اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرے تاکہ بین الاقوامی فورمز اور ادارے زیادہ مضبوط ہوں۔ اس ناطے پاکستان تجارتی تنازعات کے حل کے لیے بھی کوشاں ہے اور اپنے ہاں سرمایہ کاری لانے کے لیے بھی کوششوں میں مصروف ہے۔پاکستان کی اسفورممیں شراکت داری روایتی عدالتی چارہ جوئی پر انحصار کو کم کرے گی۔ وزیر قانون نے کہا پاکستان اپنے ہاں تجارتی اور ٹیکسوں سے متعلق امور کو پہلے ہی عدالتوں سے باہر طے کرنے کی کوششیں شروع کر چکا ہے۔ نتیجتاً برسوں میں طے ہونے والے تنازعات اب ہفتوں میں طے ہو رہے ہیں۔

موضوعات : adrforumoic
ShareSend

متعلقہ خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہی امن کے قیام کیلئےسب سے بڑا خطرہ
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہی امن کے قیام کیلئےسب سے بڑا خطرہ

6 نومبر , 2025
او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
تازہ ترین

او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

24 ستمبر , 2025
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت
تازہ ترین

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت

28 اگست , 2025
اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
اہم ترین 3

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

26 اگست , 2025
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور
اہم ترین 2

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

25 اگست , 2025
اگلی خبر
Good news for farmers First dual-mode-of-action herbicide developed.

کسانوں کے لیے اچھی خبر ، پہلی دوہری موڈ آف ایکشن والی جڑی بوٹی مار دوا تیار

یہ بھی پڑھیں

گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس وقت سے پہلے بند، محسن نقوی اچانک پہنچ گئے، پورا عملہ ہٹانے کا حکم

گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس وقت سے پہلے بند، محسن نقوی اچانک پہنچ گئے، پورا عملہ ہٹانے کا حکم

27 اگست , 2026

جی پی ایس بھی جام ہوگیا تو راستہ نہیں بھٹکے گا

27 اگست , 2026
The new eye of the universe is ready to go into space

کائنات کی نئی آنکھ خلا میں جانے کو تیار

27 اگست , 2026
افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات

افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات

27 اگست , 2026
Gaza ceasefire at risk; Israeli attacks undermining the truce US.

غزہ جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی حملے جنگ بندی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکا

27 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔