ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

9 مہینے پہلے
A A
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور
Share on Facebookwhatsapp

جدہ(پاک ترک نیوز ) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ میں شروع ہو گیا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق او آئی سی وزرا خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار فلسطین کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف کو دوہرائیں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کریں گے، انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے جن میں ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ شامل ہے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ اور سینئر حکام شریک ہیں تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مربوط ردعمل پر غور کیا جا سکے۔

موضوعات : gazahamasisaqdarisrealoicpalastinesaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
ایران نے کویت پر حملہ کرکے ملکی خود مختاری اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ،سعودی عرب
اہم ترین 2

ایران نے کویت پر حملہ کرکے ملکی خود مختاری اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ،سعودی عرب

1 جون , 2026
سعودی عرب کا آج سے عمرہ پرمٹ شروع کرنے کا اعلان
اہم ترین 3

سعودی عرب کا آج سے عمرہ پرمٹ شروع کرنے کا اعلان

1 جون , 2026
حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی
پاکستان

حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی

31 مئی , 2026
Governor Sindh Nehal Hashmi meets Saudi Crown Prince in Mecca
تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی کی مکہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

29 مئی , 2026
O you who believe, fear Allah and be pious, Hajj sermon
تازہ ترین

اے ایمان والو ،اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو ،خطبہ حج

26 مئی , 2026
اگلی خبر
راوی، چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، ڈیڑھ لاکھ افراد منتقل

راوی، چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، ڈیڑھ لاکھ افراد منتقل

یہ بھی پڑھیں

Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026
دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔