اتوار , 23 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

1 دن پہلے
A A
کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )کسان اتحاد نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں نے زراعت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جبکہ گزشتہ دو برسوں میں گندم کے کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

کسان اتحاد نے زرعی شعبے کو درپیش مسائل اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کیا جائے گا۔

خالد حسین باٹھ نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ بھی کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں نے زراعت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

چیئرمین کسان اتحاد کے مطابق آج پنجاب میں اپنی ضرورت کے مطابق گندم دستیاب نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برس کے دوران گندم کے کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ پہلے ہی سال کسانوں نے تقریباً 2200 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا۔

خالد حسین باٹھ کے مطابق مسلسل نقصانات کے باعث کسانوں نے گندم کی کاشت میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کردی ہے۔کسان اتحاد کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کرکے نہ صرف درآمدی ضروریات کم کرسکتا ہے بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی زمین، پانی اور کسان کے تحفظ کو قومی ترجیح بنائے۔خالد حسین باٹھ نے کسانوں کے خلاف مقدمات اور ایف آئی آرز کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا ملبہ کسانوں پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ان کے مطابق اگر کسان کو فصل کی مناسب قیمت، پانی، زرعی زمین اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں تو زرعی پیداوار متاثر ہونا فطری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی مسلسل مالی دباؤ کا شکار ہے اور گندم کی کاشت میں کمی اس بحران کی واضح علامت ہے۔

چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ زراعت صرف کسان کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کی معیشت، خوراک اور مستقبل کا معاملہ ہے۔اگر کسان کو تحفظ اور فصل کی مناسب قیمت نہ ملی تو زرعی پیداوار مزید متاثر ہوسکتی ہے۔

موضوعات : Kisan IttehadMillion Marchpunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

Over 84,500 complaints against Punjab Police in 7 months.
پاکستان

پنجاب پولیس کے خلاف 7ماہ میں 84ہزار 50سو سے زائد شکایات

21 اگست , 2026
Path paved for local government elections in Punjab, agreement in principle reached on polling from December 15 to January 15
تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران پولنگ پر اصولی اتفاق

20 اگست , 2026
When will local government elections be held in Punjab The Election Commission will make a key decision today.
تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن آج اہم فیصلہ کرے گا

20 اگست , 2026
Digital receipts made mandatory in restaurants and food chains in Punjab
تازہ ترین

پنجاب میں ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز میں ڈیجیٹل رسید لازمی قرار

19 اگست , 2026
13،12اور14مارچ کو بسنت ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان
پاکستان

13،12اور14مارچ کو بسنت ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان

18 اگست , 2026
پنجاب میں اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ
پاکستان

پنجاب میں اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ

17 اگست , 2026
اگلی خبر
آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

آزاد کشمیر میں بارش،لیپا ویلی میں اسکول بچوں کی 3گاڑیاں پھنس گئیں

یہ بھی پڑھیں

فرد واحد کی خاطر فیصلے قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

فرد واحد کی خاطر فیصلے قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

23 اگست , 2026
دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا، ایرانی صدر

دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا، ایرانی صدر

23 اگست , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا

23 اگست , 2026
ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات ، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات ، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

23 اگست , 2026
میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

23 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔