مری ( پاک ترک نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 15 اگست کو مری میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور نئے وزیراعظم کے لیے نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا 19 اگست سے آغاز
اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔











