اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہو گی، وزیراعظم کی سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی چینی ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کی امریکی درآمد پر سخت پابندی لگانے کی تیاریاں شروع
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران امریکہ جنگ اور خلیجی ممالک پر جنگ کے اثرات پر بھی بات چیت ہو گی۔












