میامی(پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026میں انگلینڈ نے 60بر س بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔فرانس شکست کھانے کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے انگلینڈ نے تیسرے نمبر کے پلے آف میں 10 گولوں سے بھرپور اس میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
انگلینڈ نے پہلے ہی ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور بوکایو ساکا کے دو گولوں کی بدولت 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔
انگلینڈ کی جانب سے بکائیو ساکا نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور جوڈ بیلنگھم نے ایک، ایک گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جگر کی خطرناک بیماری کی نئی دوا تیار
فرانس کی جانب سے کیلیان ایمباپے نے 2 گول سکور کیے، جبکہ بریڈلی بارکولا اور عثمان ڈیمبیلے نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ فرانس کو چوتھے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔
دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسرے نمبر کے پلے آف میں مدِمقابل آئی تھیں، جہاں شائقین کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے یادگار اور سب سے زیادہ گولز والے مقابلوں میں سے ایک دیکھنے کو ملا۔
فرانس کی ٹیم کسی بھی میچ میں 1930 کے بعد پہلی مرتبہ پہلے ہاف میں چار گول سے پیچھے تھی۔












