واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا نے مسلسل چھٹے روز ایران پر حملے جاری رکھے ۔ ایرانی فوجی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانشہر ائیرپورٹ، بندر خمیر، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے گئے، تین پل تباہ کردیئے گئے، بندر عباس میں رہائشی عمارت، کمیونیکیشن ٹاور، ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔
ایران پر امریکی حملوں سےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ امریکی فوج نے خلیج فارس میں سُپرٹینکرپر بھی حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر اظہارتشویش
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید نو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتیں مزید کمزور کرنا ہے۔












