منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن

2 مہینے پہلے
A A
LDA's crackdown on illegal housing schemes
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور غیرمجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کی، جبکہ 73 کمرشل املاک کو سیل کر دیا۔

ایل ڈی اے کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر کی گئی۔ میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ اور ٹاؤن پلاننگ کی ٹیموں نے منہالہ روڈ، چھاپہ ولیج روڈ اور معراج روڈ پر قائم متعدد غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کی زد میں آنے والی اسکیموں میں الکبیر گارڈن، عمار ایونیو، کینال ویو فارمز، آیان سٹی فیز ون اور ٹو، علی گارڈن، گرینڈ بازار/کشمیر گارڈن، نیو نتھوکی آبادی، احمد گارڈن، پاک ہومز، مغل ہومز، سلیمان سٹی/ہیون سٹی، الحامد میڈوز، رائل ولاز اور بی ایم اسٹیٹ/محافظ سٹی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ان اسکیموں میں قائم غیرقانونی سڑکیں، باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا، جبکہ سائٹ دفاتر بھی سیل کر دیے گئے۔

دوسری جانب گلبرگ، فیصل ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن، سمن آباد اور علامہ اقبال ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 73 املاک کو سیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی

سیل کی جانے والی املاک میں نجی اسکول، میڈیکل اسٹورز، کلینکس، کریانہ اسٹورز، کیفے، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، آٹو ورکشاپس، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔

ایل ڈی اے کے مطابق گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 29، نیو مسلم ٹاؤن اور سمن آباد میں 29 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 15 کمرشل املاک کو سیل کیا گیا۔

یہ آپریشن چیف میٹروپولیٹن پلانر اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی نگرانی میں کیا گیا۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور لینڈ یوز قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

موضوعات : #ldacrackdownhousingsoceityایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن
ShareSend

متعلقہ خبریں

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ
اہم ترین 3

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
US strikes Iran, new front in Strait of Hormuz war

امریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔