کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ، ایک تولہ سونا1100 روپے سستا ہو کر4لاکھ39ہزار836روپے کاہو گیا۔ سونے کی 10 گرام قیمت943روپے کمی سے3لاکھ77ہزار88روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی مداخلت، ترسیلاتِ زر بڑھانے پر بینکوں کو دی جانے والی مراعات ختم
عالمی مارکیٹ میں 48ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4174ڈالر ہوگیا، ایک تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کمی کیساتھ 6716روپے پر آگئی، 10 گرام چاندی 42 روپے کمی سے 5757 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں چاندی 62 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












