لاہور( پاک ترک نیوز) سوات میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ،مرنے والے چھ افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے نکلا ۔
مرنے والوں میں 65سالہ محمد عامر، ان کے بیٹے عبداللہ، بیٹیاں روبیل اور پروا، دو کمسن بچے زہراء اور رائید شامل ہیں ۔،پچیس سالہ بشریٰ بی بی تا حال لاپتہ ہے ،جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں کشتی الٹ گئی،5سیاح جاں بحق
حکام کے مطابق سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لاپتہ خاتون بشریٰ بی بی کا سراغ نہیں مل جاتا۔
جھیل سیف اللہ مہوڈھنڈ میں پیش آنے والے المناک حادثے پر علاقے میں فضا سوگوار ہے ۔












