کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ملک دشمنی کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کوئٹہ جانے والے خاندان کا مبینہ آخری وی لاگ سوشل میڈیا پر تیزی وائرل
رپورٹس کے مطابق رینجرز کے دفتر پر حملے کے پانچ مقدمات درج کیے جائیں گے، پہلی مرکزی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ضمنی مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔












