واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا،یورپ نے بھی ہماراساتھ نہیں دیا۔ایران کے ساتھ مذاکرات میں معاملات بہت بہتراندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔
نیٹو چیف کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بولے ایران آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس نہیں لے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا ہم واضح برتری سے جیت رہے ہیں ۔ٹرمپ نے ایران کو فنڈز دینے کی تردید کرتے ہوئے کہاایران خوراک امریکی کسانوں سے خریدے ،ادائیگی منجمد اثاثوں سے کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالر مانگ لیے
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اٹلی نے اپنے علاقے میں موجود امریکی اڈوں سے تقریباً 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں مارک روٹے نے کہا اٹلی کی جانب سے امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت کا مقصد ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کی حمایت تھا۔












