تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکا معاہدے کو امریکا کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔
آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں۔
باقر قالیباف نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے غیر ملکی افواج کا انخلا ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک مقصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان میں دلچسپ مکالمہ
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک علاقائی سلامتی کو خود یقینی بنائیں، غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی اڈے عدم استحکام کو جنم دیتے ہیں ،خطے کے ممالک بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔ایران خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہے












