لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نےلیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی ضمانت خارج کردی ، عدالت نے قرار دیا ملزم کا طریقہ واردات نہایت خطرناک اور سفاکانہ ہے ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ان کی جمع پونجی لوٹتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر حادثہ ،سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق
لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کے جرم کو مالی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔












