واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک افراد اور اداروں پر نئی اقتصادی پابندیاں لگا دیں ۔ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی ۔ لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ شامل ہیں ۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد اور کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جو حزب اللہ کے لیے مالی معاونت اور فنڈز کی ترسیل میں مبینہ طور پر کردار ادا کر رہے تھے۔ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحرا کے سینے میں بہتا دریا دنیا کا آٹھواں عجوبہ
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اقدامات کے تحت نامزد تمام افراد اور اداروں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیئے جائیں۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اور غیرملکی اداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












