لاہور( پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی نے پنجاب بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیئے ،پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی گیلانی نے سینیر وزیر مریم اورنگزیب سے رابطہ کیا ، مریم اورنگزیب نے اپنے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی گیلانی کو بجٹ کی تفصیلات کے بارے میں اگاہ کیا ۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پارلیمانی لیڈر علی گیلانی کو پنجاب کے بجٹ اخراجات، انکم سمیت دیگر شعبوں کیلیے رکھے جانےوالے اخراجات کے بارے میں بتایا ۔
پیپلز پارٹی کے پارلیمان لیڈر علی گیلانی نے کہا ہم نے جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنانے کسانوں کے نقصانات کا بہتر ازالہ نہ ہونے اور پالیسی نہ بنانے پر اعتراضات کیے، بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز لاہور کے لیے ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
علی گیلانی نے کہا ستھرا پنجاب شہروں کی حد تک بہتر جبکہ دیہاتوں بدستور گندگی سے دوچارہے۔ کوڑا کرکٹ کیلیے لینڈ فل سائیڈ نہ ہونے سے زمینی فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔












