شمالی وزیرستان ( پاک ترک نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ۔میرعلی اور میرین شاہ کے اطراف مختلف خوارجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی ،آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں میں مزید 21 خوارجی ہلاک ہو گئے ،ہلاک خوارجیوں میں 4 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں ۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 48 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے،سکیورٹی فورسز نے ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔












