منگل , 29 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کے 10ارب ڈالر کے نہری منصوبے کاآزمائشی مرحلہ شروع

4 مہینے پہلے
A A
China's $10 billion canal project begins trial phase
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نے 10 ارب ڈالر لاگت سے تعمیر کیے جانے والے پنگلو کینال منصوبے کے آبی آزمائشی مرحلے کا آغاز کر دیا، جسے ملک کے اہم ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

134.2 کلومیٹر طویل یہ نہر جنوبی چین کے خودمختار علاقے گوانگ شی میں واقع ہے، اس پر پانی کے بہاؤ کے ٹیسٹ شروع کر دیے گئے ، جبکہ باقاعدہ آبی آمدورفت کا آغاز رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔

چینی حکام کے مطابق پنگلو کینال دریائے شی جیانگ کے نظام کو خلیج بیبو سے جوڑے گی، جس کے نتیجے میں جنوب مغربی چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان تجارتی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد گوانگ شی، یونان اور گوئیژو جیسے اندرونی صوبوں سے سامان سمندر تک پہنچانے کے لیے مختصر اور تیز ترین راستہ میسر آئے گا، جبکہ مشرقی شہر گوانگ ژو کے طویل راستے پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نہر نہ صرف سفری فاصلے اور نقل و حمل کے اخراجات میں کمی لائے گی بلکہ خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار دے گی۔

پنگلو کینال کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد جنوب مشرقی ایشیائی منڈیوں تک رسائی آسان بنانا اور علاقائی اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے۔

بعض ماہرین نے منصوبے کی بھاری لاگت اور مقامی حکومتوں پر ممکنہ مالی دباؤ کے حوالے سے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

چینی حکام کا مؤقف ہے کہ طویل المدتی معاشی فوائد کے پیش نظر یہ منصوبہ ملکی ترقی اور علاقائی تجارت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

موضوعات : #chinabeijingcanal
ShareSend

متعلقہ خبریں

Beijing named second best city for nightlife in Asia
تازہ ترین

بیجنگ ایشیا میں رات کی زندگی کے لیے دوسرا بہترین شہر قرار

29 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
اگلی خبر
President Zardari says elimination of leaders of Fitna al-Kharijites is a major victory against the terrorist network.

فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہے،صدر زرداری

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

29 ستمبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

29 ستمبر , 2026
OpenAI has halted the release of its new artificial intelligence model, Astra 6.1.

اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈل آسٹرا 6.1کا اجرا روک دیا

29 ستمبر , 2026
Beijing named second best city for nightlife in Asia

بیجنگ ایشیا میں رات کی زندگی کے لیے دوسرا بہترین شہر قرار

29 ستمبر , 2026
Israeli Prime Minister Netanyahu meets UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed on Sunday Emirati news agency.

صدر یو اے ای شیخ محمد زاید سے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات :اماراتی خبر رساں ایجنسی

29 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔