راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں 2 خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ،سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع سُوراب اور مستونگ میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی وانا میں بڑی کارروائی ،بارود سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے تباہ
صدر آصف علی زرداری نے کہا سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں قومی امن کے لئے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔












