راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں جاری ہیں ، 24 گھنٹوں میں 32 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق، ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں24 دہشتگرد مارےگئے، نوشکی میں کارروائی کے دوران 8 فتنہ الہندوستان دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بمقابلہ مریم، کشمیر الیکشن پر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، برآمد اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد موقع پر ہی تباہ کردیا گیا، متعلقہ علاقوں میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔












