میر پور ( پاک ترک نیوز) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھگوڑے سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں نے شرپسند کمیٹی سےاظہار لاتعلقی کر دیا۔
محسن انصاری اور احسن انصاری نے عوام سے انتشاری کمیٹی کی خون ریزی اور تصادم سے دور رہنے کی اپیل کر دی۔
میرپور میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں نے ویڈیو پیغام میں کہا عوامی حقوق کی بات کرنا مناسب ہے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی شرپسندی اس راہ پر چل رہی ہے جس کا انجام بہت برا ہے ،اس انتشاری اور شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہو رہاہے۔
مفرور اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب بھگوڑے سعد انصاری کے بھائی احسن انصاری نے کہاعوام کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والی اس انتشاری عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنیں
احسن انصاری نے کہا کالعدم کمیٹی کے پرتشدد واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسزکے اہلکار بھی ہمارے بھائی ہیں، بیرونی ایماء پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل و غارت کرنے والی انتشاری کمیٹی سے ان کے اہلخانہ بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں












