ویانا (پاک ترک نیوز )عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں یران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں ایران سے بقایا افزودہ یورینیم ظاہر کرنے اور ایران سے آئی اے ای اے انسپیکٹرز سے تصدیق کروانے کا مطالبہ کیا گیا
قرارداد کے حق میں 21 اور مخالفت میں 3 ووٹ آئے، خالفت کرنے والے ممبران میں روس، چین اور نائجیریا شامل ہیں جبکہ ووٹنگ میں 35 رکن ممالک میں سے 10 نے حصہ نہیں لیا۔
قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی تھی جبکہ ایرانی مشن نے قرارداد کو سیاسی اور غیرپیشہ ورانہ قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ایران اس غلط قرارداد کا جواب دے گا۔ ایران اپنے ناقابل تنسیخ حقوق کا تحفظ کرے گا۔












