ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور ترکیہ نے ریلوے اور لاجسٹک خدمات کے شعبوں میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ،منصوبہ خلیجی خطے کو یورپ سے ملانے والی زمینی نقل و حمل کی راہداری کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ، عبدالقادر اورال اوغلو کا کہنا ہے یہ معاہدے تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ لاجسٹک مراکز سے لے کر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال تک مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے۔
ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا لاجسٹک تعاون کے معاہدے کے تحت لاجسٹک مراکز کی ترقی و آپریشن، معلومات اور تجربات کے تبادلے اور مشترکہ سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی، جبکہ ریلوے معاہدے کا مقصد ریلوے کے شعبے میں ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، تربیت اور انسانی وسائل کے میدان میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔












