پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

2 گھنٹے پہلے
A A
America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت اور آشیر باد سے خطے میں جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جنگ بندی معاہدے کا پابند رہا ہے، تاہم خلاف ورزی اسرائیل کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اسرائیل کی حالیہ کارروائیاں امریکی پالیسیوں اور حمایت سے الگ نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جو کچھ خطے میں ہو رہا ہے وہ امریکا کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور واشنگٹن ہی دوبارہ کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سفارتی اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کرتا۔ ان کے مطابق اسرائیلی اقدامات پورے خطے کو تباہی اور عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا ایک اہم حصہ تھا اور معاہدے کی بنیادی شقوں کی خلاف ورزی سے سفارتی عمل متاثر ہوتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران سفارتی ذرائع کے استعمال اور قومی مفادات کے تحفظ دونوں کو اہم سمجھتا ہے اور حالات کے مطابق دونوں راستوں پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی متضاد پالیسیوں نے سفارتی عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور واشنگٹن کو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کرنی چاہیے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق ایران کو امریکا اور اسرائیل کی نیت پر پہلے ہی تحفظات تھے، جبکہ موجودہ صورتحال نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

موضوعات : #ismailbaqaidonaldtrumpusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israel attacks Iran despite US President's stoppage
اہم ترین

امریکی صدر کے روکنے کے باوجود اسرائیل کے ایران پر حملے

8 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump
اہم ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Trump warns Iran again
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو وارننگ

5 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
War breaks out again in the Middle East
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ شروع

3 جون , 2026
Arrangements for the funeral prayer of martyred Supreme Leader of Iran, Ayatollah Ali Khamenei
تازہ ترین

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات

3 جون , 2026
اگلی خبر
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

یہ بھی پڑھیں

Efforts to remove PPP's reservations on budget, a big meeting of two elders will be held today

بجٹ پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں، آج دو بڑوں کی بڑی بیٹھک لگے گی

8 جون , 2026
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

8 جون , 2026
America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026
7.8-magnitude earthquake hits Philippine island of Mindanao, killing 5

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔