واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیرجنگ اور امریکی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ،امریکی صدر کا کہناہےآج ایران پر حملہ کرنے والے تھے، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کی قیادت نے روک دیا، ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔
ضرورت پڑی تو بڑے پیمانے پر حملہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں،، وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا معاہدہ کرلے تو ہم شاید مطمئن ہوجائیں گے،، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے، ایسا لگتا ہے ایک اچھا موقع ہے ، ایران سے ڈیل ہوسکتی ہے۔












