کراچی (پاک ترک نیوز )انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے پنکی کے مبینہ بے نامی دو اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا،کروڑوں روپے کی مشکوک آن لائن ٹرانزیکشنز بے نقاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔بے نامی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ،آن لائن ٹرانزیکشن میں ملوث فرنچائز مالکان گرفتار دو بھائیوں کے اکاؤنٹس بھی ریڈار پر آ گئے ،پنکی کیس میں مزید اہم شخصیات کے سامنے آنے کا امکان، ہے کیس کی تفتیش کا دائرہ بین الصوبائی سطح تک بڑھا دیا گیا












