واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں چین، ایران کو خلیج میں اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے۔
بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے ، امریکا چاہتا ہے مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔ ، چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے امریکی صدر کی ریڈ لائن بہت سادہ ہے۔۔۔ ٹرمپ ایسے اقدامات چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔












