اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیر خارجہ شیخ جراح نے وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت پر آبنائے ہرمز کی بندش کے وسیع تر اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور جاری صورتحال کے پرامن اور پائیدار حل کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔












