یروشلم (پاک ترک نیوز )اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایران کے پاس موجود یورینیم قبضے میں لیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ایران میں اب جوہری مواد، افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایران سے واپس لینا ہوگا، تاحال یورینیم کی تنصیبات ہیں جنہیں ناکارہ بنانا پڑے گا۔ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے پر غور کرنے سے پہلے ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ باہر نکال دیا جائے گا۔












