اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امن کا شہر اسلام آباد ایک بار پھر مذاکرات کے لئے تیار ہو گیا ۔
امریکی جریدے وال سٹریٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اب اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لئے تیار ہے،، مجوزہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں ایرانی پابندیوں میں نرمی اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی دباؤ کم کرنے جیسے اقدامات ہوں گے،، ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے چودہ نکاتی فریم ورک کی تیاری کی گئی ہے ، یورینیم کی افزودگی سمیت کئی اہم معاملات پر اختلاف بدستور موجود ہیں۔












