راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر سویلین آبادی پر بزدلانہ حملہ کیا ہے ، خوارج نے بارود سے بھری گاڑی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کے بازار میں دھماکے سے اڑا دی ۔
خودکش حملے میں چار بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وانامنتقل کیاگیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کاتعلق جنوبی وزیرستان کےعلاقے اعظم ورسک سےہے،اس سے قبل بھی خوارج کے نورڑمیں حملےمیں3 شہری شہیداور11زخمی ہوئے،دو حافظ قران بچے بھی شہید ہوئے ۔
بنوں کینٹ پرحملےمیں22 شہری شہید ہوئے، ٹانک،باڑہ اوردیگرقبائلی علاقوں میں بھی سویلین آبادی کوبارہانشانہ بنایاگیا،ماہرین کے مطابق خوارج نےاپنی روایتی بزدلانہ روش اپناتےہوئےخوف وہراس پھیلانےکیلئےنہتےشہریوں کونشانہ بنایا۔












