ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی۔
15 سال سے کم عمر افراد پر پابندی لگا دی گئی ۔ فیصلہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر نافذ العمل ہو گا، پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کل سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیئے گئے ،۔سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرا دی ، پاکستان ایوی ایشن کا حج آرگنائزرز اور امیگریشن حکام کو فوری عملدرآمد کا حکم۔ایئرلائنز کو کم عمر عازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت کر دی گئی۔












