بدھ , 22 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کافی۔۔ذہنی سکون کی کنجی یا خاموش خطرہ

4 گھنٹے پہلے
A A
Coffee...the key to peace of mind or a silent threat
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) کیا آپ روزانہ کافی پیتے ہیں؟اگر ہاں تو یہ خبر آپ کے لیے خوشخبری بھی ہو سکتی ہے اور وارننگ بھی،ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو سے تین کپ کافی نہ صرف آپ کو چست رکھتی ہے بلکہ ذہنی امراض سے بھی بچا سکتی ہے۔لیکن احتیاط،زیادہ کافی فائدہ نہیں بلکہ نقصان بھی دے سکتی ہے۔
صبح کی شروعات کافی کے بغیر ادھوری لگتی ہےلیکن اب یہ صرف ایک عادت نہیں… بلکہ ذہنی صحت کا راز بھی بن سکتی ہے۔ کافی میں موجود کیفین دماغ کے ایک خاص نظام پر اثر ڈالتی ہے۔یہ ریسیپٹرز عام طور پر نیند اور تھکن پیدا کرتے ہیں ،۔کیفین ان کو بلاک کر دیتی ہے ،اس کے نتیجے میں دماغ زیادہ چست، فوکسڈ اور الرٹ ہو جاتا ہے اسی وجہ سے کافی وقتی طور پر موڈ بہتر کرتی ہے ،تھکن کم کرتی ہے ،توجہ بڑھاتی ہے۔


ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو سے تین کپ کافی پینا ذہنی امراض کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔،لیکن جو لوگ روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں ان میں ذہنی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،یعنی کافی فائدہ بھی اور نقصان بھی سب کچھ مقدار پر منحصر ہے۔
ماہرین نے برطانیہ کے کے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔40 سے 69 سال کی عمر کے افراد پر کی گئی اس تحقیق کو13 سال سے زائد عرصے تک فالو کیا گیا۔،اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ نہ بہت کم اور نہ بہت زیادہ کافی بہترین انتخاب ہے۔ کافی میں موجود کیفین اور دیگر اجزاء دماغی سوزش کو کم کرتے ہیں۔جو ڈپریشن اور بے چینی جیسے مسائل کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔


کافی میں ایک ہزار سے زائد بائیو ایکٹو اجزاء پائے جاتے ہیں،جن میں کیفین، پولی فینولز اور کلوروجینک ایسڈ شامل ہیں۔یہ اجزاء نہ صرف دماغ کو متحرک رکھتے ہیں بلکہ اسٹریس اور ذہنی دباؤ کے خلاف ایک “قدرتی ڈھال” کا کام بھی کرتے ہیں۔یہ فائدہ مردوں میں زیادہ واضح دیکھا گیا
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افرادذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔ایسے میں اگر ایک سادہ سی عادت ۔یعنی کافی پینا ۔کچھ حد تک تحفظ دے سکتی ہےتو یہ ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
لیکن یاد رکھیںہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے،کافی بھی زیادہ پیئیں گے تو نقصان ہو سکتا ہے
تو اگلی بار جب آپ کافی کا کپ اٹھائیں تو مقدار ضرور ذہن میں رکھیںکیونکہ صحت کا راز شاید اسی کپ میں چھپا ہومگر صرف تب جب آپ اسے سمجھداری سے استعمال کریں۔

موضوعات : #coffee#Healthproten
ShareSend

متعلقہ خبریں

Karachi For the first time, modern technology has been introduced to treat heart irregularities in children.
تازہ ترین

کراچی: پہلی بار بچوں میں دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

25 مارچ , 2026
Why do you feel tired even though you haven't worked
تازہ ترین

کام نہ کرنے کے باوجود تھکن کیوں محسوس ہوتی ہے ؟

24 مارچ , 2026
روزانہ چند کپ چائے یا کافی، بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار
تازہ ترین

روزانہ چند کپ چائے یا کافی، بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

12 فروری , 2026
اگلی خبر
Prime Minister and Ishaq Dar telephone Kamran Tesori

وزیراعظم اور اسحاق ڈار کا کامران ٹیسوری کو ٹیلیفون

یہ بھی پڑھیں

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 183رنز کا ہدف

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 183رنز کا ہدف

22 اپریل , 2026
Iran fires on 3 ships in Strait of Hormuz

ایران کی آبنائے ہرمز میں 3بحری جہازوں پر فائرنگ

22 اپریل , 2026
Digital fraud in the name of e-challan

ای چالان کے نام پر ڈیجیٹل فراڈ

22 اپریل , 2026
How many children became victims of AIDS in Pakistan in 15 months, report reveals

پاکستان میں 15ماہ میں کتنے بچے ایڈز کا شکار ہوئے،رپورٹ سامنے آ گئی

22 اپریل , 2026
Will do everything possible to preserve the environment and take care of the earth, says Prime Minister

ماحولیاتی تخفظ اور زمین کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن فرض ادا کریں گے،وزیراعظم

22 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔