نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جہاز رانی کی مکمل آزادی کا مطالبہ کر دیا۔
انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے گزشتہ 48 گھنٹوں میں پیش آنے والے سمندری واقعات نے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے،اس اہم آبی گزرگاہ میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا منیویگیشن کی آزادی کو یقینی بنانا ہوگا۔
اقوام متحدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی بھی فوجی مقصد شہری انفراسٹرکچر کی تباہی یا عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔












