واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) کل کوئی سرپرائز آ سکتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خبر سنا دی ۔
امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل صحیح چل رہا ہے، مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے، اہم بات یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ہم ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کریں گے ،امریکی صدر نے مزید کہا آبنائے ہرمز پر ایران کو پابندیاں لگانے یا فیس وصولی کی اجازت نہیں ہوگی، امریکی فوج دنیا کی بہترین فورس ہے ۔،دس جنگیں رکوا کر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں ۔کل ہماری طرف سے سرپرائز آئے گا۔
ہمیں اب نیٹو کی مدد کی ضرورت نہیں،ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کر دی۔












