جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش،دنیا نئی تباہی کے دہانے پر

5 مہینے پہلے
A A
Closing the Strait of Hormuz, the world is on the brink of a new disaster
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا ایک نئے خطرے کے سائے میں داخل ہو گئی ،اقوام متحدہ نے بھی آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی ،عالمی ادارے کا کہنا ہے اگر آبنائے ہُرمز بند رہی تو صرف تیل نہیں بلکہ عالمی غذائی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔ اس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک میں آنے والی فصلوں پر براہِ راست پڑیں گے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزر گاہ ہے ،جہاں سے مشرق وسطیٰ کا تیل اور گیس پوری دنیا تک پہنچتی ہے۔۔دنیا کے تقریباً 35 فیصد تیل کی ترسیل ،بیس فیصد قدرتی گیس ،اور بیس سے تیس فیصد کھاد کی سپلائی اسی راستے سے ہوتی ہے،۔ یہ بحران کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہو گا بلکہ پاکستان ،بھارت ،بنگلا دیش ،سری لنکا ،کینیا ،سوڈان ،برازیل ،تھائی لینڈ اور دیگر ممالک بھی شدید متاثر ہوں گے۔


چیف اکانومسٹ برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن اقوام متحدہ میکسیمو ٹوریرو کا کہناہے پاکستان ،بھارت سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اگلی فصلیں لگانے کا وقت آچکا ہے،وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش سے یہ سب رکا ہوا ہے، کسان کو کھاد نہیں ملے گی تو وہ فصل کم لگائےگا، جو فصل لگےگی وہ کھاد کی عدم دستیابی سے اچھی پیداوار نہیں لائے گی اور اچھی پیداوار نہ ہونے سے غذا کی کمی ساری دنیا میں ہوگی۔
عالمی سطح پر گندم، چاول اور مکئی کی پیداوار میں 10 سے 25 فیصد کمی کا خدشہ ہے ،کھاد کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے ،خوراک کی قیمتیں پہلے مرحلے میں 20 سے 40 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں ،خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
میکسیمو ٹوریرو نے مزید کہا اگر آبنائے ہُرمز چند دنوں میں کھل بھی جائے توسپلائی چین بحال ہونے میں کم از کم 3 ماہ لگیں گے ۔جبکہ مکمل استحکام میں 6 سے 9 ماہ لگ سکتے ہیں ۔


پاکستان کے لیے یہ صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے۔پاکستان اپنی کھاد کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے ،ڈیزل اور پیٹرول مہنگا ہونے سے زرعی لاگت بڑھ جائے گی ،کسان پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اب ان پر مزید دباؤ پڑنے والا ہے ۔ آئندہ سیزن میں گندم اور چاول کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
آبنائے ہُرمز کی بندش نے دنیا کو ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے ،یہ صرف ایک سمندری راستہ نہیں بلکہ عالمی خوراک کی شہ رگ ہے ،اگر یہ بحران طول پکڑتا ہے تو آنے والے مہینوں میں دنیا کو مہنگائی، قلت اور بھوک جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : #straitofhormusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش

13 ستمبر , 2026
We will open the Strait of Hormuz if the US ends the blockade and aggression Iranian President.
تازہ ترین

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

12 ستمبر , 2026
Iran has obtained a US underwater drone; fears of technology replication arise.
تازہ ترین

ایران کے ہاتھ امریکی زیرِ آب ڈرون لگ گیا، ٹیکنالوجی کی نقل کا خدشہ

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistani Shala Mar passes through the Strait of Hormuz

پاکستانی "شالا مار" آبنائے ہرمز سے گزر گیا

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔