لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب میں ڈیجیٹل پولیس سروسز کا نیا دورشرو ہو گیا ۔ شہریوں کیلئے بڑی سہولت، تھانے کے چکر ختم ہو جائیں گے ، پنجاب حکومت نے دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹنگ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا۔
نئے نظام کے تحت شہری اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے لیے نہ تھانے جانے کے پابند ہوں گے اور نہ ہی خدمت مرکز کے چکر لگانے کی ضرورت ہوگی۔
یہ سہولت براہِ راست موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے دستیاب ہوگی، اور درخواست جمع کروانے کے بعد ایف آئی آر یا گمشدگی رپورٹ بھی شہری کو اسی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
نیا نظام پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ؟ نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت شہری موبائل ایپ کے ذریعے لاگ اِن کریں گے ۔گمشدہ دستاویز کی تفصیل درج کریں گے ،درخواست آن لائن جمع کروائیں گے ،سسٹم خودکار طور پر رپورٹ۔ایف آئی آر جاری کرے گا ،دستاویز کی کاپی ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگی اب شہری تھانے یا خدمت مرکز گئے بغیر گھر بیٹھے ایف آئی آر درج کرا سکیں گے اور رپورٹ موصول بھی گھر پر ہوگی۔
۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کو ڈیجیٹل گورننس کی طرف لے جانا وقت کی ضرورت ہے، اور ایسے اقدامات سے شہریوں کو فوری ریلیف ملے گا۔
تجزیہ کاروں نے نئے نظام کو اہم قرار دے دیا ،کہتے ہیں اب شہریوں کو تھانے یا دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ پولیس اسٹیشنوں پر دباؤ میں کمی ہو گی ۔












