اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فریقین کے جنگ بندی کے اعلان سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق غور کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی سفارتی کوششوں، اہم فیصلوں سے متعلق قوم سے خطاب بھی کریں گے۔











